Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

خانپور: تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے حکومتی سطح پر ترجیح کام کرنے کی ضرورت ہے صدر ڈسٹرکٹ بار محمد صابرتنولی

خا نپور(وائس آف ٹیکسلا/ راجہ محمد طاہر)صدر ڈسٹرکٹ بار محمد صابرتنولی نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے حکومتی سطح پر ترجیح کام کرنے کی ضرورت ہے اس طرح کے آگاہی سیمینار جیسے پروگرام سے ان بچوں کی حوصلہ ہوتی ہے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام مکتبہ فکر کے افراد کومیدان میں آناچائیے حکومتی سطح پر ان آگاہی پروگرام کو منانا چائیے تاکہ معاشرے میں دل درد رکھنے والے افراد آگے آکر ان غریب نادار تھیلیسیما کے مرض کے مبتلا بچوں کی کفالت سمیت پڑھائی کے بھی اخراجات برداشت کرنہیں چاہیں صاحب حثیت افرادہی کی وجہ سے اسلامی معاشرے کی عکاسی ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ وکلاء برادری کی طرف سے ایک لاکھ روپے ان معصوم بچوں کے لیے دینے کا اعلان کرتا ہوں جو کہ بہت کم رقم ہے لیکن اپنی طرف سے ان بچوں کے مستقبل کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے تاکہ دیگر طبقہ کے افراد بھی ان کے مسائل کو دیکھتے ہوئے آگے آئیں اور ان کی مدد کریں یہ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے ان میں بیشتر ایسے بچے شامل ہیں جن کے والدین نہایت کمپسری کی زندگی گزار رہے ہیں جن کے لیے ان بچوں کو ماہانہ خون کا بندوبست سمیت دیگر اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا ہے نجی سکول میں منعقدہ تھیلیسیمیا مرض سے متعلق آگاہی سیمینار سے ڈاکٹر فضل محمود ارشاد خان شاہد آفریدی سمیت کراچی سے آئے ہوئے طارق تنولی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں ہری پور جیسے علاقہ جہاں دوسو کے قریب بچوں کو خون فراہم کیا جا رہا ہے اور دیگر آلات سمیت انجکشن بھی مہیا کیے جارہے ہیں مزید بچوں کو رجسٹرڈ کرنے کے ساتھ ہر گائوںہر گلی میں اس سے متعلق آگاہی اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گیں شرکاء نے ان معصوم بچوں کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے ساتھ تھیلیسیمیا سنٹر کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کی یقین کر ائی ہے اس موقع پر بچوں کے والدین کی ایک بڑیء تعداد بھی موجود تھے سیمینار کے اختتام پر بچوں میں تحائف سمیت انجکشن سمیت دوئیاں بھی تقسیم کی گئیںہیں جبکہ ضلع حکومت ایم این اے عمر ایوب سمیت دیگر افسران کا تقریب میں نہ شامل نہ ہونے سے بچوں سمیت والدین نے ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے  ۔
 
خانپور: تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے حکومتی سطح پر ترجیح کام کرنے کی ضرورت ہے صدر ڈسٹرکٹ بار محمد صابرتنولی Reviewed by SKY IRAQ on 23:02:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.