Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

خانپور: این ایس ای آر سروے کا مقصد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ثمرات ملک بھر کے مستحق خاندانوں تک پہنچا ہے، ماروی میمن

خانپور (وائس آف ٹیکسلا/راجہ محمد طاہر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیر پر سن ماروی میمن کا دورہ خانپور ماروی میمن نے اپنے دورے کے دوران ویلج کو نسل تو فکیاں اور تر ناوہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیسک سنٹر کا معا ئنہ کیا اس مو قع پر چیر پر سن ماروی میمن نے ڈیسک سنٹر میں مو جود خوا تین اور صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ این ایس ای آر سروے کا مقصد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ثمرات ملک بھر کے مستحق خاندانوں تک پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیسک سنٹر ملک بھر میں سے ضلع ہری پور۔سکھر۔بہا ولپور اور نصیر آباد میں قا ئم کیے گئے تھے یہ ہمارا پا ئیلٹ پروگرام تھا جو کہ چھ ماہ قبل شروع کیا گیا تھا یہ پا ئیلٹ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچے وا لا ہے اس کے لیے خوا تین کو ذیا دہ سے ذیا دہ ڈیسک سنٹر میں جا کر اپنی رجسٹر یشن مکمل کروانی چا ہیے جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں یہ سروے ڈور ٹو ڈور ہو گا سروے مکمل ہو تے ہی بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ سے مستحق خاندانوں کو ما لی امداد کی فرا ہمی شروع ہو جا ئیگی امداد کی فراہمی انتہا ئی شفاف طر یقے سے ہو گی ماروی میمن نے مذید کہا کہ قومی سما جی اقتصادی سروے سے حا صل کردہ معلو مات و فا قی و صو با ئی سطح کے معا شر تی تحفظ کے پرو گراموں کیلئے انتہا ئی مفید ہو گی رجسٹر یشن کی حا صل کر دہ معلو مات کا ستعمال صحت اور ایجو کیشن کے پرو گراموں کیلئے معاون ثا بت ہو گا جبکہ یہی سروے جلد سور قر ضوں کی فرا ہمی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا ماروی میمن جب دورہ خانپور کے مو قع پر ویلج کو نسل تو فکیاں پہنچی تو ان کا استقبال وی سی کے منتخب بلد یا تی نما ئندوں کے علا وہ معززین علاقہ نے کیا چیر پر سن ماروی میمن اپنا دورہ خانپور مکمل کر نے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔
 
خانپور: این ایس ای آر سروے کا مقصد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ثمرات ملک بھر کے مستحق خاندانوں تک پہنچا ہے، ماروی میمن Reviewed by Voice of Taxila News on 18:00:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.