ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /کرائم رپورٹر ) سرکل ٹیکسلا کی حدود میں 40 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، پولیس نے قاتل گرفتار کر لیے، تھانہ ٹیکسلامیں اشتیاق احمد نے اطلاح دی کہ میں اور میرا بھا ئی اشفاق احمد چائے پینے کے لئے سرائے کالا ٹیکسلا ہو ٹل بیٹھے ہوئے تھے کہ میرا بھا ئی ہا تھ دھونے کے لئے ہو ٹل کی سائیڈ پر ٹینکی کی طرف گیا کہ اچانک روڈ کی جانب سے شیر بہادر نے اچانک آکر میرے بھا ئی کے سر پر پے در پے سریے سے وار کیے جس سے میرا بھا ئی شدید زخمی ہو گیا جس کو سو ل ہسپتال پہنچایا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا تھانہ ٹیکسلا پو لیس نے کاروائی کرتے ہو ئے نا مزد ملزم شیر بہادر کو ایچ ایم سی نزد نہر سٹا پ سے گرفتار کر لیا مقتول کو اس کے حقیقی بیٹے محمد علی اور بیوی صدف مبین نے گھریلو جھگڑے کے باعث کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا تھا پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ٹیکسلا : چالیس سالہ شحص قتل ، قاتل گرفتار کرلیا گیا
Reviewed by
Voice of Taxila News
on
15:00:00
Rating:
5
No comments: