ٹیکسلا: دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ایک شخص شدید زخمی ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/کرائم رپورٹر) ٹیکسلا میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں مزاحمت پر ایک شخص شدید زخمی ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، تاجر برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ،شہر میں خوف و ہراس،تفصیلات کے مطابق بدھ دن دیہاڑے ریلوے روڈ ٹیکسلا کی بیکری میں دو ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر دکاندار سے 35ہزار نقد کیش چھین کر فرار ہو گئے اس واقعہ پر لوگ اکٹھے ہوئے تو تھوڑی دیر بعد ایچ ایم سی راڈ پر اوؤر ہیڈ پل کے ساتھ ایجنسی میں ڈاکو داخل ہوئے اور میر ناصر نامی مالک سے رقم کا تقاضا کیا اس پر مالک نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائر کھول دیا جسکے نتیجے میں میر ناصر نامی شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اسی اثناء میں ڈاکو لاکھوں روپے کیش لیکر فرار ہو گئے ،منگل اور بدھ کی درمیانی شب گدوال پلازہ کے نزدیک نامعلوم چور امجد نامی دوکاندری کی شاپ کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہوگئے ،ان وارداتوں کے بعد ٹیکسلا کے تاجروں میں بے چینی پھیل گئی پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
ٹیکسلا: دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ایک شخص شدید زخمی ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
Reviewed by Voice of Taxila News
on
00:34:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
00:34:00
Rating:


No comments: