Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : لوسر،گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں نوجوان نے فائرنگ کر کے 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا / سید رضوان حیدر سے )گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں نوجوان نے فائرنگ کر کے 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق  ٹیکسلا کے نواحی علاقے لوسر شرفو میں گھریلو ناچاقی پر حمزہ نامی نوجوان نے فائرنگ کر کے ایک بچی سمیت 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتھار دیا جبکہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئے جسے طبی امداد کیلئےٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ملزم کی خالہ فوزیہ اور دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت بھی زخمی خاتون کے بیان سے ہوئی ہے جس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مقتولہ فوزیہ کا بھانجا حمزہ ہے جس نے گھریلو ناچاقی پر 2 گھروں میں گھس کر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق ایک گھر سے 2 جبکہ دوسرے گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔  
 
ٹیکسلا : لوسر،گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں نوجوان نے فائرنگ کر کے 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ Reviewed by Voice of Taxila News on 15:16:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.