ٹیکسلا: سید محمود شاہ کی بطور چیئر مین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی نامزدگی احسن اقدام ہے، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ سید ذیشان مہدی
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس) معروف قانون دان سید ذیشان مہدی نے سید محمود شاہ کی بطور چیئر مین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی نامزدگی کو نہایت احسن اقدام قرار دیا ہے۔ وائس آف ٹیکسلا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما ایڈوکیٹ ہائیکورٹ سید ذیشان مہدی (امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن) کا کہنا تھا کہ سید محمود شاہ کی بطور چیئرمین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی نامزدگی عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سید محمود شاہ ٹیکسلا کےعوام اور چوہدری نثار علی خان کی توقعات پرپورا اُترتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتیں عوامی فلاح و بہود اورشہری ترقی کے لئے وقف کر دیں گے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن اور قائد چوہدری نثار علی خان کو میرٹ پر فیصلہ کرنے پر پُرزور مبارک باد پیش کی۔
ٹیکسلا: سید محمود شاہ کی بطور چیئر مین ٹیکسلا میونسپل کمیٹی نامزدگی احسن اقدام ہے، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ سید ذیشان مہدی
Reviewed by Voice of Taxila News
on
20:59:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
20:59:00
Rating:


No comments: