Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

واہ کینٹ : مشہور ایک روپیہ ہے مانگنے والی بھکارن رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی

واہ کینٹ(وائس آف ٹیکسلا/ ڈاکٹر سید صابر علی سے)واہ کینٹ کی مشہور ایک روپیہ ہے مانگنے والی بھکارن رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی نماز جنازہ 26 ایریا قبرستان میںآج دن تین بجے ادا کیا گیا، مذکورہ بھکارن کی بابت معلوم ہوا ہے کہ وہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت خودار تھی ، حالات نے اسے بھکارن بنا دیا ، تعلق بھی اچھی فیملی سے تھا ، پیشہ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ ڈاکٹر تھی ، اسکی صدا ہوتی تھی ایک روپیہ ہے ، اس کے علاوہ اس نے کبھی کسی سے کچھ نہ مانگا جس نے دے دیا اسے دعائیں جس نے نہ دیا آگے نکل گئی لیکن صدا صرف ایک روپیہ ہے وقت تبدیل ہوا کرنسی بدل گئی لیکن اسکی عادت ایک روپیہ مانگے والی نہ بدلی،اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا گو ہیں اللہ اسکے درجات بلند کرے اور آخرت میں اسکے لئے آسانیاں پیدا کرے، واہ کینٹ کا کوئی بڑا چھوٹا شخص ایسا نہ ہوگا جو اسے نہ جانتا ہو ، لوگ اسے بلا مانگے ہی دے دیا کرتے تھے، عام بھکاریوں کی طرح نہ اسکا رویہ تھا اور نہ کبھی کسی کے پیچھے پڑتی تھی، اپنی حالت میں مگن یہ بھکارن آج ہم سے جدا ہوگئی اور اپنی اس زندگی میں لوٹ گئی جہاں بالآخر ہم سب کوجانا ہے،اللہ اسکی مغفرت کرے،اور اسکے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمائے
 ،

واہ کینٹ : مشہور ایک روپیہ ہے مانگنے والی بھکارن رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی Reviewed by Voice of Taxila News on 15:13:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.