ٹیکسلا / خانپور : مسلح ڈاکوئوں کا ناکہ ، درجنوں گاڑیوں کولوٹ لیابدترین تشدد پستول کےبٹ سے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے
خان پور(وائس آف ٹیکسلا/راجہ محمد طاہر) مسلح ڈاکوئوں کا ناکہ درجنوں گاڑیوں کولوٹ لیا لاکھوں روپے نقدی قیمتی موبائل لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب رقم نہ دینے والوں پر بدترین تشدد پستول کے بٹ سے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے ۔
واقعہ کے خلاف ڈرائیوروں کا شدید احتجاج خان پور ٹیکسلا روڈ مو ہڑہ ملا یارں سے دو گھنٹے کے لیے مکمل بند کر دی گاڑیوں کی دوطرفہ میلوں لمبی قطاریں مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا پولیس سے مذاکرات کے بعد سٹرک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چار بجے کے قریب ایک درجن کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے خان پور ٹیکسلا کے سنگم پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سٹرک کو مکمل بند کیا اور اسلحہ کی نوک پر درجنوں گاڑیوں سے لوٹ مار کے دوران ڈرائیوروں سے لاکھوں کی نقدی قیمتی موبائل لوٹ لیے۔
اس ضمن میں خان پور کے رہائشی لیاقت کے قر یبی رشتہ دار۔رمضان،اور احسن نامی اشخاص نے بتایا ہے کہ وہ حسب معمول اپنی سوزوکی میں خان پور سے راولپنڈی سبزی منڈی جا رہا تھا کہ موہڑہ ملا یا راں کے قریب ناکہ لگا ہوا تھا اور متعدد گاڑیاں بھی کھڑی تھی میرے رکتے ہی چھ کے قریب مسلح نقاب پوشوں نے حملہ کر دیا مجھ سے پچاس ہزاری کی نقد رقم موبائل گاڑی کاغذات تک لے گے ہیں اور مجھے شدید زدوکوب بھی کیا ہے میں روزانہ سبزی منڈی سے گاڑی لوڈ کرکے واپس خان پور آتا ہوں یہاں سپلائی کر دیتا ہوں۔
احسن نامی شخص سے بیس ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی اور خان پور کے رہائشی رمضان سے چالیس ہزار کی رقم تشدد کے بعد چھین لی گئی۔
واقعہ کے بعد درجنوں گاڑی مالکان ڈرائیورز نے صبح چھ بجے تک ٹیکسلا سے ہری پور خان پور آنے والی سٹرک کومو ہڑہ ملا ریاں سے احتجاجا بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی دو طرفہ لمبی قطاریں لگ گئیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیوروں سے کامیاب مذاکرات کیے۔
ڈرائیوروں سمیت دیگر مسافروں نے پولیس کو بتایا کہ متعدد افراد پر ڈاکوئوں نے بدترین تشدد کیا ہے اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے ہیں پولیس کی یقین دہانی پرمشتعل متاثرہ افراد نے دوگھنٹے بعد سٹرک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا دوگھنٹے سٹرک بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے ڈرائیوروں کے بیانات قلمبند کرکے نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے ادھر آزاد شہری ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کے ساتھ متعلقہ پنجاب پولیس چیک پوسٹ کے اہلکاروں کے مبینہ مراسم ہیں ہر تین ماہ کے بعد خان پور سے پنجاب داخل ہونے والی گاڑیوں کو رات گے لوٹ لیاجاتا ہے دو گھنٹے بعد پولیس موبائل موقع پر پہنچ آتی ہیں ہمیشہ کی طرح پوچھ گچھ کے بعد واپس چلی جاتی ہیں ڈرائیورز نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکو پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے مسافروں کو لوٹ لیتے ہیں جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
متاثرہ درجنوں افراد نے سی سی پی او ڈی پی او سے ڈاکوئوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب ہزارہ سنگم پر فرض شناس پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔
دریں اثناء نواحی علاقہ بستی شیر خان کھولیاں بالا میں بھی نامعلوم چور متعدد دکانوں کے تالہ توڑ کر ہزاروں کی نقدی دیگر سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ہیں ۔

Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:58:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:58:00
Rating:

No comments: