ٹیکسلا: پہلا قائد اعظم میموریل والی بال ٹورنامنٹ 19 دسمبر سے شروع ہوگا
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/ ڈاکٹر سید صابر علی سے)ٹی ایم اے ٹیکسلا کے زیر اہتمام پہلا قائد
اعظم میموریل والی بال ٹورنامنٹ 19 دسمبر سے ٹیکسلا میں شروع ہوگا،افتتاحی
میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ اور ٹی ایم او
ٹیکسلا قمر زیشان ہونگے،تمام میچز بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر کھیلے جائیں
گے،تفصیلات کے مطابق والی بال کے قومی کھلاڑی اور نیشنل کوچ شیخ محمد علی
آرگنائزر قائد اعظم میموریل والی بال ٹورنامنٹ نے میڈیا کو والی بال
ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تین روزہ والی بال ٹورنامنٹ
ٹی ایم اے ٹیکسلا کے زیر اہتمام تعلیم القران ہائی سکول ٹیکسلا کے گروانڈ
میں منعقد ہوگا جو 19 دسمبر کو شروع ہوگا جبکہ اختتامی میچ 21 دسمبر کو
کھیلا جائے گا،شیخ محمد علی کے مطابق پہلا میچ جونئیر سیکشن سیون سٹار کلب
واہ اور اٹک کلب کے مابین دن ایک بجے کھیلا جائے گا،جس کے مہمان خصوصی ٹی
ایم او ٹیکسلا قمر زیشان ہونگے جبکہ دوسرا میچ میں جوسینئیر سیکشن قریشی
کلب سیالکوٹ اورحیات کلب صوابی کے مابین ہوگا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ
کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ ہونگے ، جبکہ مسلم لیگ ن کے منتخب کونسلران
خصوصی مہمانان گرامی میں شامل ہونگے،ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 21 دسمبر کو
ڈھائی بجے ہوگا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ
اور ایم پی حاجی ملک عمر فاروق ہونگے
ٹیکسلا: پہلا قائد اعظم میموریل والی بال ٹورنامنٹ 19 دسمبر سے شروع ہوگا
Reviewed by Voice of Taxila News
on
23:37:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
23:37:00
Rating:


No comments: