گھر کی حفاظت کیلئے اپنے کپیوٹر اور فون کو سیکیورٹی کیمرہ بنانے کا طریقہ سیکھیں، تحریر سید قمر عباس
آج کے دور میں گھر ہو یا دُکان، اسکول ہو یا آفس بلکہ گلی محلے کی
حفاظت کے لیے بھی سکیوریٹی کیمرے ناگزیر ہو چکے ہیں۔ سٹرک ہو یا عمارت ہر
جگہ ہم سکیوریٹی کیمرے نصب ہوئے دیکھتے ہیں۔ افراتفری کے اس دور میں اگر
آپ کسی چیز پر نظر نہیں رکھیں گے تو اس کے چوری ہونے کے امکان سو فیصد تک
پہنچ سکے ہیں۔اگر ہم آپ کو ایک ایسے سافٹ ویئر کے بارے میں بتائیں جو کسی بھی اسمارٹ
فون، کمپیوٹر اور اسمارٹ ٹی وی کو سکیوریٹی کیمرہ بنا سکتا ہو تو کیسا رہے
گا؟ یہ سافٹ ویئر ایک لائیو سکیوریٹی کیمرے کی طرز پر کام کرتا ہے جس کے ذریعے
نہ صرف منظر ریکارڈ کیا جا سکتا ہے بلکہ دنیا میں کہیں بھی رہتے ہوئے اس
کیمرے کا منظر لائیو دیکھا بھی جا سکتا ہے۔
یہ پروگرام جس کا نام ’’ایٹ ہوم کیمرہ‘‘ ہے بالکل مفت دستیاب ہے۔ ایٹ ہوم کیمرہ کی انسٹالیشن تھوڑی سی توجہ کی متقاضی ہے کیونکہ یہ دو حصوں میں دستیاب ہے۔ اس کا ایک ٹول ’’ایٹ ہوم وڈیو اسٹریمر‘‘ کہلاتا ہے جبکہ دوسرا ’’ایٹ ہوم کیمرہ‘‘۔ نام سے بالکل واضح ہے کہ جس ڈیوائس کو آپ کیمرہ بنانا چاہتے ہیں اس پر ’’کیمرہ‘‘ جبکہ جس پر وڈیو دیکھنا ہو اس پر ’’وڈ اسٹریمر‘‘ ٹول انسٹال کرنا ہو گا۔
آپریٹنگ سسٹم کی بات کی جائے تو یہ آئی او ایس، اینڈروئیڈ، میک او ایس اور ونڈوز کے علاوہ اسمارٹ ٹی وی کے لیے بھی دستیاب ہے۔ اس پروگرام کے
ذریعے آپ درج ذیل فیچرز سے مستفیض ہو سکتے ہیں:
- کسی بھی ویب کیم کو فون پر دیکھنا
- موشن ڈٹیکٹر
- ریکارڈنگ کا ٹائم شیڈول کرنا
- ای میل الرٹس
- پی سی کو ریموٹلی کنٹرول کرنا
- محفوظ کنکشن
- خود کار کسی کلپ کو حذف کرنا
- کلاؤڈ ریکارڈنگ
ڈاؤن لوڈ کریں
گھر کی حفاظت کیلئے اپنے کپیوٹر اور فون کو سیکیورٹی کیمرہ بنانے کا طریقہ سیکھیں، تحریر سید قمر عباس
Reviewed by Voice of Taxila News
on
13:44:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
13:44:00
Rating:

No comments: