Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: میونسپل کمیٹی کےچیئرمین وائس چیئرمین کے انتخاب کا مرحلہ ، مشاورتی عمل تیز ہوگیا، چوہدری نثار علی خان نے تمام ممبران کو سوموار کے روز اسلام آباد


 ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/ ڈاکٹر سید صابر علی سے)ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے چئیرمین وائس چئیرمین کے انتخاب کا مرحلہ ، مشاورتی عمل تیز ہوگیا،چئیرمین وائس چئیرمین کی نامزدگیوں کے لئے شہر میں چے مے گوئیاں شروع، سیاسی حلقوں میں بھی نامزدگیوں کے حوالے سے باتیں گردش کرنے لگیں ،مسلم لیگ ن کے زعماء سر جوڑ کر بیٹھ گئے، قائد چوہدری نثار علی خان نے تمام ممبران کو سوموار کے روز اسلام آباد طلب کرلیا ، حتمی فیصلہ چوہدری نثار علی خان کریں گے،اعلان کے ساتھ ہی سیاسی منظر نامے میں یکدم تبدیلی آجائے گی، ٹیکسلا کا چئیرمین مسلم لیگ ن کا ہوگا ، پی ٹی آئی بھی مذکورہ نشستوں پر اپنے امیدوار سامنے لائے گی،مسلم لیگ ن کے فیورٹ امیدواروں میں چھ نام شامل ، سید محمود حسین شاہ، زیشان صدیق بٹ، ملک عارف جمیل، شیخ وحید الدین،شیخ ساجد محمود،اورملک پرویز ٹھیکدار دوڑ میں سر فہرست نظر آرہے ہیں،قرہ کس خوش نصیبوں کے نام نکلتا ہے حتمی فیصلہ چوہدری نثار علی خان کے کورٹ میں ہے،یاد رہے کہ ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہے ہاوس میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کی اٹھارہ سیٹیں ہوگئیں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی کل بارہ نشستیں ہیں تو اس میں کوء دو رائے نہیں کہ ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں چئیرمین وائس چئیرمین مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا،مسلم لیگ ن کی جانب سے کچھ نمائندوں نے قبل ازیں مذکورہ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لئے باقائدہ درخواستیں چوہدری نثار علی خان کو بھجوا دی ہیں جن پر غور و غوض اور مشاورت کے بعد چوہدری نثار علی خان ناموں کا حتمی فیصلہ کریں گے جس کے بعد یہ ا بہام بھی ختم ہوجائے گا،ادہر پی ٹی آئی بھی چئیرمین اور وائس چئیرمین کی نامزدگی کے لئے سرگرم نظر آرہی ہے اس ضمن میں پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس منگل کے روز منعقد ہوگا جس میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان ناموں کا اعلان کریں گے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جن امیدواروں کا میدان میں اتارا جائے گا ان میں سید مہتاب حسین شاہ ، ملک محمد پرویز ، سید عطرت حسین شاہ اور ملک ربنواز شامل ہیں تاہم حتمی فیصلہ مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا،

 
ٹیکسلا: میونسپل کمیٹی کےچیئرمین وائس چیئرمین کے انتخاب کا مرحلہ ، مشاورتی عمل تیز ہوگیا، چوہدری نثار علی خان نے تمام ممبران کو سوموار کے روز اسلام آباد Reviewed by Voice of Taxila News on 15:53:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.