Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا راز ہےشوکت پبلک سکول جیسے ادارے ملکی و اسلامی تشخص کو ملحوظ خاطر رکھ رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے، سینیٹر طلحہ محمود


 ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/رپورٹ ڈاکٹر سید صابر علی )تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا راز ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم پر کوئی تو جہ نہیں دی گئی ،ہم سے بعد میں آزاد ہونیوالی قومیں آج ہم سے آگے ہیں جس کا بنیادی سبب ان کا تعلیم پر تو جہ دینا ہے ،کوریا کے مقابلہ میں پاکستان میں تعلیم پر انتہائی کم بجٹ صرف کیا جا تا ہے ،تعلیم کو بامقصد اور با معنی ہو نا چاہیے ،بد قسمتی سے نجی شعبہ میں پاکستان میں اسلامی رنگ کے بجائے مغربی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے ،تاہم شوکت پبلک سکول جیسے ادارے ایسے وقت میں بھی ملکی و اسلامی تشخص کو ملحوظ خاطر رکھ رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن سینیٹر طلحہ محمود نے گذشتہ روزپاکستان لٹریری سو سائٹی کے زیر اہتمام  خانپور ڈیم کے پر فضا ء مقام پر منعقدہ لٹریری فیسٹول کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر کنٹرو لر بو رڈ پروفیسر جہانزیب خان ،معروف ماہرین تعلیم و فیسٹول کے آرگنائزر شوکت محمود ،راجہ مدثر عزیز و دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں ہری پو ر،خانپور و دیگر علاقوں کے سکولوں کے طلبہ نے ایونٹ میں مختلف آئٹمز پیش کئے جنہیں شرکا ء نے بھر پور سر اہا ،اس موقع پر اپنے خطاب میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے یہ ملک بڑ ی محنتوں و قربانیوں کے بعد حاصل کیا جس کا مقصد یہاں اسلامی روایات کا احیا ء تھا لیکن بد قسمتی سے بعض تعلیمی ادار ے اپنے شاندار ماضی و روایات کو بھول بیٹھے ہیں جس سے ہماری آئندہ نسلوں کے مستقبل کو خطر ہ ہے نوجوان نسل کو بے راہ روی او رلغویات کا شکار کیا جا رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے اس سے ہمارا قومی وقار تباہ ہو گاہمیں تعلیم کو ترقی کیلئے استعمال کر نا ہو گا اسی میں ہماری بقا ء ہے ،قبل ازیں کنٹرولر بورڈ پروفیسر جہانزیب نے ایونٹ کے شاندار انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں یہ ایونٹ لوکل نہیں رہے گا بلکہ اسے قومی سطح کی اہمیت حاصل ہو جائے گی ،ایونٹ کے آرگنائزر شوکت محمود نے کہاکہ بد قسمتی سے بچوں کو صرف کتابوں تک محدود رکھنے کو ہی درست تسلیم کیا جا تا ہے جبکہ بچوں کو دیگر صحت مند سرگرمیوں میں بھی شامل کر نا انتہائی ضروری ہے ،اسی نظریہ کو سامنے رکھتے ہوئے اس فیسٹول کا انعقاد کیا تا کہ بچوں کو تعلیم کیساتھ تفریح بھی فراہم کی جاسکے کیونکہ جہاں پر میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ نجی شعبہ فروغ تعلیم کیلئے اہم کر دار اد اکررہا ہے تا ہم حکومتی سطح پر نجی شعبہ کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا تا ہے جو کہ افسوسناک ہے ،تقریب کے اختتام پر فیسٹول میں منعقد ہونیوالے مختلف مقابلوں میں کامیاب ہو نیوالے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے

 
ٹیکسلا: تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا راز ہےشوکت پبلک سکول جیسے ادارے ملکی و اسلامی تشخص کو ملحوظ خاطر رکھ رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے، سینیٹر طلحہ محمود Reviewed by Voice of Taxila News on 15:20:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.