Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

پی آئی اے کا طیارہ تباہ معروف نعت خواں جنید جمشید اپنی اہلیہ سمیت حادثے کا شکار





اسلام آباد (وائس آف ٹیکسلا /سید قمر عباس ) پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے اور   اس بدقسمت جہاز کےمسافروں میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ نیہا جنید بھی شامل تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف نعت خواں جنید جمشید دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں چترال گئے ہوئے تھے اور ان کی واپسی پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 میں شیڈول تھی ، تاہم وہ خوش قسمت ثابت نہٰیں ہوسکے اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسی طیارے میں سوار ہوگئے۔ حکام کی جانب سے طیارے کے مسافروں کی جاری کردہ لسٹ میں بھی جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کے نام بھی  شامل ہیں جبکہ ان کے دونوں فون نمبر بھی بند جارہے ہیں۔علاوہ ازیں جنید جمشید کے بھائی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ا ن کے طیارے میں سوار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ جنید جمشید کے منیجر ارسلان نے بھی ان کی طیارے میں سواری کی تصدیق کردی ہے۔
پی آئی اے کا طیارہ تباہ معروف نعت خواں جنید جمشید اپنی اہلیہ سمیت حادثے کا شکار Reviewed by Voice of Taxila News on 18:26:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.