ٹیکسلا : چیئرمین کافیصلہ ہوگیا،مسلم لیگ ن کے سید محمود حسین شاہ چیئرمین اور زیشان صدیق بٹ وائس چیئرمین کے لئے نامزد
ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس ) ٹیکسلا کے چیئرمین کافیصلہ ہوگیا، سید محمود حسین شاہ چیئرمین اور زیشان
صدیق بٹ وائس چیئرمین کے لئے نامزد، زرائع کےمطابق ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے چئیرمین اور وائس چئیرمین کی سلیکشن وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کرنی تھی ، جس کا فیصلہ آج چوہدری نثار علی خان کی قیادت میں کردیا گیا جس کے مطابق کونسلر سید محمود حسین شاہ کو چئیرمین کے لئے جبکہ کونسلر زیشان صدیق بٹ کو وائس چیئرمین کے لئے نامزد کیا گیا ہے ،ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے کل ممبران کی تعداد اٹھارہ جبکہ پی ٹی آئی کے ممبران کی تعداد بارہ ہیں ، مسلم لیگ ن کے ممبران کی تعدا د زیادہ ہو نے کی وجہ سے متوقع چیئر مین مسلم لیگ ن کی طرف سے ہی ہو گا،جبکہ ابھی پی ٹی آئی نےمقابلےمیں اپنے امیدوار کھڑے کرنےہیں،
ٹیکسلا : چیئرمین کافیصلہ ہوگیا،مسلم لیگ ن کے سید محمود حسین شاہ چیئرمین اور زیشان صدیق بٹ وائس چیئرمین کے لئے نامزد
Reviewed by Voice of Taxila News
on
22:45:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
22:45:00
Rating:

No comments: