تھانہ ٹیکسلا کی کاروائی مارگلہ کی پہاڑیوں کے پاس سے دھماکہ خیز مواد برآمد ملزم فرار
ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا/ڈاکٹر سید صابر علی سے) تھانہ ٹیکسلا کی کاروائی مارگلہ کی پہاڑیوں کے پاس سے دھماکہ خیز مواد برآمد ملزم فرار۔تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر سب اسنپکٹر سبط الحسن کے ہمراہی
پولیس ٹیم نے مارگلہ پہاڑیوں کے قریب اچانک چھاپہ مارا جہاں ایک عدد بارودی
مواد سے بھرا تھیلا ملا۔پولیس نے تلاشی لی تو تھیلے میں سے پچاس عد د بارودی سٹکس ، ایک سو اسی
میٹر سیفٹی وائر جبکہ 75 عدد ڈیٹو نیٹرز برآمد ہوئے پولیس تھانہ ٹیکسلا نے
ملزم یوسف خان ولد حاجی جمعہ خان ساکن گرین ویلی کے خلاد زیر دفعہ 4/5
ایکپلو زو ایکٹ اور 78A کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے
چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی۔
تھانہ ٹیکسلا کی کاروائی مارگلہ کی پہاڑیوں کے پاس سے دھماکہ خیز مواد برآمد ملزم فرار
Reviewed by Voice of Taxila News
on
11:46:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
11:46:00
Rating:


No comments: