ہری پو ر: خا نپور ڈیم سےا سلام آباد کو پانی کی سپلا ئی معطل ہو نے کا خد شہ
ہری پور
وائس آف ٹیکسلا/ راجہ محمد طاہر
خا نپور ڈیم سے اسلام آباد کو پا نی کی سپلا ئی معطل ہو نے کا خد شہ ہے ۔ باوثوق ذرائع نے وائس آف ٹیکسلا کو بتایا ہے کہ ڈیم میں پا نی کی مو جو د ہ سطح1947فٹ تک گر چُکی ہے، اور ذخیرہ37فٹ تک رہ گیا جو کہ ایک خطر ناک صورت حال ہے ۔ بارش نہ ہو نے کی صورت میں پا نی کا بحران مزید شد ت اختیار کر سکتا ہے کیونکہ خانپور ڈیم میں پا نی کی سطح تیزی سے ڈیڈ لیول کی طرف جا رہی ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پا نی کی غیر معمولی کمی کے باعث راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر علا قوں کو پا نی کی سپلا ئی عارضی طور پر متائثر ہو سکتی ہے ۔ دریں اثناء مقامی کسانوں نے تصدیق کی ہے کہ مقا می سطح پر زرعی ضروریات کے لیے استعمال کیے جا نے وا لا پا نی پچھلے کئی ہفتوں سے کم کر دیا گیا ہے ۔
ڈیم انتظا میہ کے مطا بق اس وقت خا نپور ڈیم میں پا نی کی آمد 24.67کیوسک ہے جبکہ اخراج 187.18کیو سک ہے ، اور آئندہ چار ہفتوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پا نی کی سطح مزید گرنے کے باعث شد ید بحران پیدا ہو نے کا خد شہ ہے ۔
ڈیم انتظا میہ کا کہنا ہے کہ اگر بارشیں نہ ہو ئیں تو جنوری 2017ء کے پہلے ہفتے کو خانپور ڈیم سے نکلنے وا لی دو نوں نہروں کو ایک ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گا جس میں نہروں کی صفا ئی بھی کی جا ئے گی اور کچھ تھوڑا بہت پا نی بھی ڈیم میں سٹاک ہو جا ئے گا جو پینے کے لیے پنڈی اسلام آباد کو سپلا ئی کیا جا ئے گا ۔
Reviewed by Voice of Taxila News
on
16:23:00
Rating:


No comments: