خا نپور : جائیداد تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ، سات خواتین سمیت بیس افراد زخمی
خا نپور(وائس آف ٹیکسلا/راجہ محمد طاہر)جائیداد تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں سات خواتین سمیت بیس افراد زخمی ہو گے دو کی حالت تشویش ناک پولیس نے دونوں طرف سے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
اطلاعات کے مطابق تصادم بچوں کی لڑائی سے شروع ہوا پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ پنڈ ہاشم خان میں بچوں کی لڑائی کے بعد بڑے میدان میں کود پڑے ہوائی فائر نگ کے بعد دوگروپوں میں شدید تصادم ہوا ڈنڈوں لاٹھیوں کلہاڑیوں پتھروں سے سات خواتین سمیت بیس افراد زخمی ہو گے۔
پولیس نے اطلاع پاکر موقع پر جا کر تمام زخمیوں کوطبی امداد کے لیے ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا بعد ازاں دو زخمیوں عاشق توحید دونوں سگے بھائیوں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شفیق گروپ اور سلطان گروپ کے درمیان ایک عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا ہے عدالتوں میں مقدمات بھی زیر التواء ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ دونوں گروپ آپس میں رشتہ دار ہیں ، لیکن بچوں کی لڑائی کے بعد تصام شدید شدت اختیار کرگیا ہوائی فائرنگ کے ساتھ تصادم میں خونخوار کتے بھی استعمال کئے گئے، خواتین بھی گھروں سے ڈنڈے چھریاں لے کر میدان میں کود پڑیں جس سے سات خواتین زخمی ہوئیں ہیں تاہم دونو ں طرف سے زیر دفعہ337/148/149/279کے تحت مقدمات درج کیے گے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں پاک آرمی کےدو جوان بھی شامل ہیں ۔

Reviewed by Voice of Taxila News
on
01:59:00
Rating:

No comments: