Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ہر ی پو ر : قیام پاکستان میں ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیاں شامل ہیں سینیٹر طلحہ محمود

 

ہری پور(وائس آف ٹیکسلا/راجہ محمد طاہر)چیرمین پاکستان اقتصادی راہداری کونسل و چیرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں بھی  ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیاں شامل ہیں اس کی آبیاری میں بھی ہمارے اسلاف کا خون شامل ہے۔

 پولیس ٹریننگ سینیٹر کے 33 ویں بیج کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا دو قومی نظریہ جس کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا افسوس کے ساتھ وہ آج بھی لاگو نہ ہوسکا میں امید کرتا ہوں کہ ہماری نوجوان نسل اس ذمہ داری کو پورا کرے گی۔ ہماری قسمت کے فیصلے کرنے والوں نے ہماری ساتھ زیادتی کی ہے انشا اللہ آنے والا وقت ہمار اہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو جس جنگ وجدل میں جھونگ دیا گیا اس کے نمٹنے کے لیے اس محکمے کی قربانیاں قابل تحسین ہیں سینکٹروں اہلکاروں نے شہادت دے کر اس  خطے کے امن کو قائم کیا میں ان کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں اس خطے سے سی پیک راہداری کی صورت پاکستان کا مستقبل گزر رہا ہے جو خظے کے ساتھ پورے ملک میں  ترقی ،امن ا ور خوشحالی  لائے گا۔ 

انہوں نے پاس آوٹ ہونے والے پولیس کیڈٹس کو تلقین کی کہ 

 اس ٹریننگ سینٹر میں جن قواعدو ضوابط کی تربیت  دی گئی ہے اس کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں اپنے آپ کو مت سمجھیں کہ آپ کی معاشرے میں کوئی حیثیت نہیں آپ کا کردار اس خطے کے امن کے لیے بہت اہم ہے مظلوم کا تحفظ آپ کی اولین فرائض میں شامل ہے یہ شعبہ آپ کی دنیا وآخرت سنوار بھی سکتاہے اور بگاڑبھی اب یہ آپ پر ہے کہ آ پ کو ن سا راستہ اختیا ر کرتے ہیں بحیثیت مسلمان آپ کے کاندھوں پر بڑی ذمیداری آن پڑی  ہے پاکستان نے ہمیں جوعزت دی جس نے ہمیں دنیا کی ہر دولت سے مالا مال کیااس کی حفاظت و عزت ہمارے فرائض میں شامل ہے یہ ڈیپارٹمنٹ بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے میری دعا ہے کہ آپ میدان عمل میں جارہے ہیں اللہ آپ کو کامیاب کرے حق وباطل کو سمجھنے اور مظلوم کی داد رسی کرنے کو موقع فراہم کرے۔

سینیٹر محمد طلحہ محمود پولیس ٹریننگ سینیٹر کے 33 ویں بیج کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے پولیس ٹرینگ سینٹر میں 33 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی جس میں 150  کیڈٹ پر مشتمل دستے نے ٹرینگ مکمل کی چاق وچو بند دستے نے سلامی دی عمدہ کاردگی کامظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں اسنا د تقسیم کی گئی۔ 

 انھوں نے پولیس ٹر یننگ سینٹر کے لیے اپنے ذاتی اخرجات سے ایک واٹر ٹیوب ویل اور واٹر ٹینک فراہم کرنے کا اعلان کیا جس پر 10سے 15 دن میں کام شروع کر دیا جائے گا پرنسپل پولیس ٹریننگ سینٹر ایس پی طارق اقبال بھی موجود تھے

ہر ی پو ر : قیام پاکستان میں ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیاں شامل ہیں سینیٹر طلحہ محمود Reviewed by Voice of Taxila News on 17:04:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.