ٹیکسلا : میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب : مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا
ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا/ رپورٹ ڈاکٹر سید صابر علی) ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے چئیرمین کا
انتخاب ، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، سید محمود حسین شاہ چئیرمین ، ذیشان
صدیق بٹ وائس چئیرمین منتخب ہوگئے۔
ریٹرننگ آفیسر فریحہ امین نے نتائج کا اعلان کیا،جن کے مطابق پی ٹی آئی نے کل بارہ جبکہ مسلم لیگ ن نے اٹھارہ ووٹ حاصل کئے۔ اس طرح مسلم لیگ ن کی چھ ووٹوں کی متوقع برتری برقرار رہی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے آج بروز جمعرات الیکشن ہوئے ، ہاؤس میں موجود تیس کونسلرز نے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے چناؤ کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے کونسلرز اپنے قائد عمار صدیق خان کے ہمراہ ٹیکسلا کچہری میں داخل ہوئے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے چئیرمین ملک پرویز اور سرفراز شاہ سمیت دیگر کونسلران موجود تھے۔
مسلم لیگ ن کا قافلہ اپنے سپہ سالار ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق کی قیادت میں ٹیکسلا کچہری داخل ہوا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کونسلرز سمیت ن لیگ کے زعماء شہزادہ سید عمران حیدر نقوی ایڈووکیٹ سید وقاص نقوی، سید مظہر حسین شاہ،سید سلطان شاہ کاظمی،زیلدار سید ظہیر االحسن شاہ ، سید وسیم شاہ، سید اسرار حسین شاہ ، بابو حسنین ، و دیگر موجود تھے،الیکشن ریٹرننگ آفیسر فریحہ امین کے زیر نگرانی منعقد ہوئے۔
نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کل اٹھارہ جبکہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کل بارہ ووٹ حاصل کئے اس طرح چھ ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ مسلم لیگ ن کے سید محمود حسین شاہ چئیرمین اور زیشان صدیق بٹ وائس چئیرمین منتخب ہوگئے،اس موقع پر تمام شرکاء کے لئے بابو حسنین شاہ کی طرف سے خصوصی پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جبکہ سید وسیم شاہ اور سید اسرار شاہ مہمانوں کا استقبال کرتے رہے۔

Reviewed by Voice of Taxila News
on
00:56:00
Rating:

No comments: