ٹیکسلا : میونسپل کمیٹی اور تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر منتخب ، 45 کونسلران کی تقریب حلف برداری کمیونٹی ہال ٹیکسلا میں منعقد ہوئی
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /ڈاکٹر سید صابر علی سے)ٹیکسلا میونسپل کمیٹی اور تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتیجہ میں منتخب ہونے والے 45 کونسلران کی تقریب حلف برداری کمیونٹی ہال ٹیکسلا میں منعقد ہوئی ، ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کو نو منتخب ممبران سے ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ جبکہ یونین کونسلوں سے منتخب ہونے والے نو منتخب ممبران کا حلف ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان نے لیا،اس موقع پر عمائدین علاقہ کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق مسلم لیگ ن کے اراکین ، پی ٹی آئی کے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی،تقریب میں نظامت کے فرائض ای ڈی او عبدا لخالق ادا کر رہے تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ منتخب کونسلران عوام کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے انھوں نے کہا کہ خوش آئند امر ہے کہ تمام مراحل انتہائی خوش اسلوبی سے حل ہوئے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے انتخاب کا آخری مرحلہ بھی احسن طریقے سے انجام پائے گا جس کے بعد کونسلران کا ہاوس مکمل ہوجائے گا اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہونگے، تقریب میں سید شہزادعمران حیدر نقوی ، مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی کے علاوہ کونسلران ، شیخ صوفیان مسعود، اللہ دتہ اعوان، ایوب صراف،زیشان صدیق بٹ ، طاہر محمود طاہری،سید محمود حسین شاہ،چئیرمین یوسی گڑھی افغاناں ملک محمد داود،کونسلر ملپور ملک عبدالوحید،ملک نثار ، حاجی عبدالرحمان،قاری غلام مجتبیٰ ،ملک اعظم ودیگر موجود تھے،
ٹیکسلا : میونسپل کمیٹی اور تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر منتخب ، 45 کونسلران کی تقریب حلف برداری کمیونٹی ہال ٹیکسلا میں منعقد ہوئی
Reviewed by Voice of Taxila News
on
14:59:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
14:59:00
Rating:


No comments: