Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: جونئیر گروپ سےخان کلب اورسینئیرگروپ سےحیات کلب صوابی نےقائد اعظم میموریل ٹورنامنٹ جیت لیا

ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /رپورٹ ڈاکٹر سید صابر علی)ٹی ایم اے ٹیکسلا کے زیر اہتمام منعقدہ قائد اعظم میموریل والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ،جونئیر گروپ سے خان کلب اور سینئیر گروپ سے حیات کلب صوابی نے قائد اعظم میموریل ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے ونر  اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ، مہمان خصوصی اے سی ٹیکسلا نے ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پر آرگنائزر شیخ محمد علی کو مبارک باد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم میموریل والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچز تعلیم القران ہائی سکول ٹیکسلا کے گروانڈ میں کھیلے گئے،پہلا فائنل میچ جونئیر گروپ سے خان کلب ٹیکسلااور واہ یونیورسٹی کلب کے مابین ہوا جس میں خان کلب نے ٹف مقابلے کے بعدفتح حاصل کی،  جبکہ دوسرا فائنل میچ سینئیر گروپ سے ایڈمن کلب واہ اور حیات کلب صوابی کے مابین ہوا جس میں حیات کلب صوابی نے دو ایک سے فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، طرح مین آف دی میچ کا ایوارڈ اختر جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ آصف نے حاصل کیا، سیئیر گورپ کی جیتنے والی ٹیم کو دس ہزار روپے جبکہ رنر اپ کو پانچ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقامی انتظامیہ کھلیوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، صحت مند سرگرمیوں سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ، پنجاب حکومت نوجوانوں کی حوصلہ افرزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر قسم ممکنہ اقدامات کر رہی ہے،نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ، انھوں نے ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیموں کو مبارک باد دی۔
قبل ازیں ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر شیخ محمد علی نے مہمان خصوصی کی آمد پر ٹورنامنٹ کی غرض و غایت بیان کی ،اس موقع پرٹی ایم او ٹیکسلا قمر ذیشان ، ٹی ایم اے کے دیگر آفیشلز کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کونسلران زیشان صدیق بٹ ، طاہر محمود طاہری،عمر رشید بھی موجود تھے۔

ٹیکسلا: جونئیر گروپ سےخان کلب اورسینئیرگروپ سےحیات کلب صوابی نےقائد اعظم میموریل ٹورنامنٹ جیت لیا Reviewed by Voice of Taxila News on 00:07:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.