خا نپور : نامعلوم ڈاکو پندرہ تولہ سونا لو ٹ کر فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کرکےتلاش شروع کر دی
خا نپور (وائس آف ٹیکسلا/ محمد ارشاد زرگر)نامعلوم ڈاکو پندرہ تولہ سونا لو ٹ کر فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی ٹی روڈ کے قریب نجی بنک کے سامنے سے نامعلوم ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار موقع کی تاک میں بیٹھے تھے کہ نواحی علاقہ آصف آباد کا رہاشی شخص اورنگزیب جوں ہی بنک سے باہر آیا موٹر سائیکل پر سوار دو معلوم ڈاکوئوں نے پندرہ تولہ سونا لوٹ کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ نوجوان سونا بنک کے لاکر سے نکال کر گھر لے جا رہا تھا کہ لوٹ لیا گیا پولیس کو بروقت اطلاع دینے کے باوجود بھی پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی نہ ہی ناکہ بندی کے دوران ملزمان گرفتار کیے جا سکے ہیں شہریوں نے تشویش کا اثہار کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے بعد عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کر دی
خا نپور : نامعلوم ڈاکو پندرہ تولہ سونا لو ٹ کر فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کرکےتلاش شروع کر دی
Reviewed by Voice of Taxila News
on
13:50:00
Rating:

No comments: