خانپور: قوموں کی ترقی میں تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل بھی انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے صاحبزادہ حامد محمود
خانپور(وائس آف ٹیکسلا/ محمد ارشاد زرگر)قوموں کی ترقی میں تعلیم انتہا ئی ضر وری ہے تا ہم تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل بھی انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری اگر ایک طالبعلم صحت مند نہیں ہوگا تو وہ نہ تو تعلیم حاصل کر سکے گا نہ جسمانی طور پر وہ اپنے حاصل کر دہ علم کو معاشرے کی بہتری کیلئے استعمال کر سکے گا ،موجودہ صوبائی حکومت نے سکولوں کی بہتری کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جبکہ سالانہ تعلیمی بجٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ،ہری پو رجیسا بہترین ڈسٹرکٹ سکولز ٹورنامنٹ شاید ہی کسی دوسرے ضلع میں منعقد ہوا ہو جس پر ٹورنامنٹ کے تمام آرگنائزر لا ئق تحسین ہیں ،ان خیالا ت کا اظہار صاحبزادہ حامد محمود ایڈیشنل ڈئرایکٹر ایجوکیشنل (کے پی کے)نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ سکولز ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ضلع ناظم عادل السلام ،نائب ناظم آغا شبیر احمد ایڈوکیٹ ،تحصیل ناظم طارق خان ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن حافظ محمد نواز عباسی ،ممبر ضلع کونسل صاحبزادہ عطاالر حمن ،سید تیمور حیدر شاہ ،کے علاوہ اے ڈی او سر کل پھر ہالہ ذوالفقار احمد ،اختر جدون ،میاں عابد کے علاوہ ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان ،گیم سیکر ٹری سیف الر حمن ،پریس سیکر ٹری عماد اعجاز ،محمد ،ایم رضوان قریشی ،عبدالقدوس آزاد،خادم حسین شاہ ڈی ای او ایجوکیشن ایبٹ آباد قاضی تجمل حسین (پی ای ٹی)اکبر خا ن ،اعجاز خان (غازی )اورنگزیب ہاشم بائے سکائوٹ امتیاز ،ملک اشفاق احمد ،گل جان خان غریب نواز ،کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ،اساتذہ کرام و طلبہ کی ایک بڑ ی تعداد موجود تھی ،صاحبزادہ حامد محمود نے کہاکہ آج ہری پو رکے بچوں کی پر فارمنس دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے ،یقینی طور پر بچوں کی یہ محنت ان کے اساتذہ کرام کی بہترین تربیت کا نتیجہ ہے ہم انشااللہ ہری پو رسمیت پورے صوبہ کے سرکاری سکولز کے بچوں کو کھیلوں کے شعبہ میں بھر پو ر تعاون و معاونت فراہم کرینگے انہوں نے اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان اور انکی جملہ ٹیم کو انتہائی مستحسن انداز میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ جسطرح انہوں نے ٹورنامنٹ خوشگوار ماحول میں منعقد کروایا اسی طر ح اختتامی تقریب کے حوالے سے بھی انکی کار کر دگی مثالی تھی اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے 50انعام کا اعلان کر تے ہو ئے سوموار کے روز ضلع بھر کے ہائی و ہا ئر سکینڈری سکولز میں عام تعطیل کا بھی اعلان بھی کیا تھا اور یقین دہانی کر وائی کہ ضلع کے تمام سکولز میں فر نیچر کی کمی کو جلد پو را کر دیا جائیگا اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او ہری حافظ محمد نواز عباسی اور ٹورنامنٹ سیکر ٹری ڈاکٹر تیمور خان نے بھی خطاب کر تے ہو ئے ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنی کار کر دگی او رمختلف مسائل پر روشنی ڈالی
خانپور: قوموں کی ترقی میں تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل بھی انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے صاحبزادہ حامد محمود
Reviewed by Voice of Taxila News
on
15:34:00
Rating:

No comments: