ٹیکسلا: تحریک منہاج القرآن یو تھ ونگ وا کینٹ کے زیر اہتمام ضرب امن سائیکل ریلی کے شاندار استقبال کی تیاریاںمکمل
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا / سید قمر عباس ) تحریک منہاج القرآن یو تھ ونگ وا کینٹ کے زیر اہتمام ضرب امن سائیکل ریلی کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل،تفصیلات کے مطابق تحریک منہاج القرآن یو تھ ونگ کےزیر اہتمام کراچی سے اے پی ایس (پشاور) ضرب امن سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کاآغاز 02 نومبر کو کراچی سے کیا گیا اور یہ سائیکل ریلی ملک کے چھوٹے بڑے شہروں سے ہو تے ہوئے راولپنڈی پہنچ گئی ہے جہاں ان کا عوامی تحریک راولپنڈی نے پرتپاک استقبال کیا ، اور پھولوں کے ہار پہنائے ، یہ سائیکل ریلی کل بروز جمعرات ، مورخہ 15 دسمبردن دس بجے روالپنڈی سے ٹیکسلا پہنچے گی جہاں تحریک منہاج القرآن یو تھ ونگ واہ کینٹ کے زیر اہتمام ضرب امن سائیکل ریلی کے شاندار استقبال کی تیاریاںمکمل کر لی گئی ہیں ، ٹیکسلا میں پشاور اڈا پر رائیل سن ہوٹل کے قریب (PAT) کی جانب سے سائیکل ریلی کا استقبال کیا جائے گا او ر جلسہ کا انعقاد کیا جا ئے گا جس میں علاقے بھر کی سیاسی اور مزہبی جما عتوں کو مدعو کیا گیا ہے ,صدر تحریک منہاج القرآن یوتھ ونگ واہ کینٹ جناب صغیر خان کا کہنا ہے کہ سائیکل ریلی کا مقصد ملک میں امن کے پیغام کو پھیلانا ہے اور تما م مذاہب کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہےتا کہ ملک میں بد امنی اور عدم برداشت کے رویوں کو ختم کیا جا سکے،
ٹیکسلا: تحریک منہاج القرآن یو تھ ونگ وا کینٹ کے زیر اہتمام ضرب امن سائیکل ریلی کے شاندار استقبال کی تیاریاںمکمل
Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:40:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
18:40:00
Rating:


No comments: