Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : نئے آرمی چیف دُنیا کی بہترین فوج کی کمان سبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں, سید مظہر حسین شاہ نقوی


ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا / سید قمر عباس )نئے آرمی چیف دُنیا کی بہترین فوج کی کمان سبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔نئے آرمی چیف کو دشت گردی کےخلاف اس طرح کام کرنا ہوگا ۔جس طرح جنرل راحیل شریف نے کام کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل کے مزدور رہنماء سید مظہر حسین شاہ نقوی نے اپنے تحریری بیان میں کہا۔انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ انتہائی پروفیل آدمی ہیں ۔جنرل قمر جاویدباجوہ کے لیے بڑا چیلنج دہشت گردی ا ور جرائم پیشہ افراد کو ملک بھر میں نکیل ڈالنا ہے۔ اورآرمی چیف کی روایتی تقرری مضبوط جمہوریت کی علامت ہےملکی صورتحال میں بہتری کے لیے عسکری اداروں کے افسران اور جوانوں کا اہم کردار رہا ہے۔جنرل راحیل شریف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ نیے آرمی چیف بھی قوم کی قوم کی توقعات پر پورا اُتریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سی پیک پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔ بھارت ہمیں مشتعل کرکے جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے  ہمیں ہر قسم کی جارحیت کا جواب دے کر دشمن کی سازش کو ناکام بنانا چاہیے

ٹیکسلا : نئے آرمی چیف دُنیا کی بہترین فوج کی کمان سبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں, سید مظہر حسین شاہ نقوی Reviewed by SKY IRAQ on 22:53:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.