خانپور: خانپورڈیم واٹر سپیڈ بوٹ کو مرمت کرنے کےدوران آگ لگ گئی
خانپور (وائس آف ٹیکسلا/رپورٹ راجہ طاہر)خانپورڈیم واٹر سپیڈ بوٹ کو مرمت کرنے کےدوران آگ لگ گئی ، مرمت کرنے والے2مکینک بری طرح جلس گئے، تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم میں موجود ایک واٹر سپیڈ بوٹ خراب ہو گی تھی جس کی مرمت جاری تھی کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی اور بوٹ ٹھیک کرنے والے مکینک بھی اس آگ کی لپیٹ میں آگئے،جس سے مکینک عاصم اور زاہد شدید زخمی ہو گئے،جن کو مقامی لوگوں نےڈی ٹائپ ہسپتال میں پہنچایاجہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی گئی بعد ازاں ان کو مزید علاج کے لئے واہ کینٹ بھجوا دیا گیا
خانپور: خانپورڈیم واٹر سپیڈ بوٹ کو مرمت کرنے کےدوران آگ لگ گئی
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:33:00
Rating:
No comments: