Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا : ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن پرملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ، ٹرین تاخیر کاشکار،مسافروں کی تاخیرپرزبردست ہنگامہ آرائی، اور سٹیشن پر توڑ پھوڑ


ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا) ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی سے حویلیاں جانے والی ٹرین کی ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے موقع پر ٹرین میں سوار مسافروں کی تاخیر پر زبردست ہنگامہ آرائی، اسٹیشن پر توڑ پھوڑ شروع کر دی، ٹیکسلاریلوے اسٹیشن ماسٹر کے دفتر کے دروازے اور شیشے توڑ دیئے۔ریلوے پولیس نے ہنگامہ آرائی پر دو افراد کو گرفتار کر کے راولپنڈی منتقل کردیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صبح نو بجکر دس منٹ پر 267 حویلیاں پسنجر ٹریب جب ریلوے اسٹیشن ٹیکسلا پہنچی جہاں مذکورہ ٹرین میں ریلوے ملازمین کو عید ی تنخواہیں تقسیم کی جارہی تھیں دریں اثنا ٹرین میں سوار مسافروں نے آدھ گھنٹہ تاخیر کے باعث شور و غل شروع کر دیا اور ٹرین چلانے کا مطالبہ کیا جس پر انھیں سمجھایا گیا کہ ٹرین ابھی نہیں چل سکتی۔ملازمین کی تنخواہوں تقسیم ہونے کے بعد ٹرین چلے گی جس پر ٹرین میں سوار مسافروں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور احتجاج پر اتر آئے،مشتعل مسافروں نے ریلوے اسٹیشن ماسٹر کے دفتر میں گھس کر دروازے توڑ ڈالے جبکہ دفتر کے شیشے توڑ دیئے جس پر فوری طور پر پولیس طلب کر لی گئی ریلوے پولیس ٹیکسلا چوکی کے انچارج اے ایس آئی محمددلویز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ اس دوران پولیس نے مظاہرین میں سے دو افراد محبوب خان اور عظیم خان ساکن لاہور کو گرفتار کر کے انکے خلاف استغاثہ راولپنڈی پہنچا دیا اور دونوں افراد کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
Report Dr Sabir Ali

 
 
ٹیکسلا : ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن پرملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ، ٹرین تاخیر کاشکار،مسافروں کی تاخیرپرزبردست ہنگامہ آرائی، اور سٹیشن پر توڑ پھوڑ Reviewed by SKY IRAQ on 21:39:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.