راولپنڈی: ڈھوک پہاڑیاں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا گیا
راولپنڈی(وائس آف ٹیکسلا /سید قمر عباس ) ڈھوک پہاڑیاں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا گیاقتل ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچیاں شامل ہیں ، پولیس کے مطابق مقتول کی ایک بیٹی لاپتہ ہے جس کو تلاش کیا جا رہا ہےتفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک پہاڑیاں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ، جاں بحق ہونے والوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں ، پولیس نے نعشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ راولپنڈی میں تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ڈھوک پہاڑیاں میں نامعلوم افراد نے چار افراد کو قتل کر دیا گیا ، چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچیاں شامل ہیں جن کی شناخت شیر افضل اور اس کی اہلیہ آسیہ شامل ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی لڑکیوں میں ایک شیر افضل کی بیٹی اور دوسری بھانجی بتائی جاتی ہے ۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقتول شیر افضل کی ایک بیٹی نائلہ لاپتہ ہے جس کو تلاش کیا جا رہا ہے
راولپنڈی: ڈھوک پہاڑیاں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا گیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
02:53:00
Rating:
No comments: