فتح جھنگ: لوڈشیڈنگ نے سابقہ تما م ریکارڈ توڑ دئیے، کم وولٹیج عوام بلبلا اٹھے
فتح جنگ(وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس ) بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا چند منٹوں کیلئے آنے والی بجلی گھنٹوں غائب بار بار ٹرپنگ کرنے اور کم وولٹیج کی وجہ سے الیکٹرانکس اشیاء کا جلنا معمول بن گیا عوام بلبلا اٹھی واپڈا حکام نے عوامی شکایات پر نوٹس لینا کبھی مناسب نہ سمجھا حکومت واپڈا حکام کا قبلہ درست کرے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق رواں سال بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے تمام تر ریکارڈ توڑ کر رکھ دیئے حد سے بڑھتی ہو ئی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں 24گھنٹوں میں سے 20بیس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے معاملات زندگی کو بری طرح متاثر کر کے رکھ دیا ہے گھریلو زندگی کے ساتھ ساتھ بجلی کے شعبے سے وابستہ روزی روٹی کمانے والے کا ریگر اور مزدور طبقہ بے روزگار ہو گئے ہیں اور سارا سارا دن بجلی آنے کی امید میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں چند منٹوں کیلئے آنے والی بجلی گھنٹوں کیلئے فورس لوڈ شیڈنگ کے نام پر بند کر دی جاتی ہے اسی طرح بجلی کے با ر بار ٹرپ کر جانے اور کم وولٹیج کے باعث قیمتی گھریلو الیکٹرانکس کی اشیاء کا جلنا بھی معمول بن چکا ہے واپڈا حکام کی غفلت،لاپرواہی اور نا اہلی کی وجہ سے عوام شدید ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں عوامی شکایات کے باوجود واپڈا حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی عوامی حلقوں نے گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے انتخابی نعروں اور دعوؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بجلی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
فتح جھنگ: لوڈشیڈنگ نے سابقہ تما م ریکارڈ توڑ دئیے، کم وولٹیج عوام بلبلا اٹھے
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:44:00
Rating:
No comments: