خا نپور : نوا حی گا ؤں کھو ئی میرا ، سراغ رساں کتوں کی مدد سے چور پکڑ لیا گیا, سر گنجا کر کے اونٹ پر بٹھا کر پھرایا گیا
خانپور (وائس آف ٹیکسلا/راجہ طاہر) خا نپور کے نوا حی گا ؤں کھو ئی میرا میں گز شتہ روز دو بجے کے قر یب تصور ولد منور دکان دار کے گھر میں چوری کی واردات جنہوں نے تھا نہ خا نپور میں رپورٹ درج کرواتے ہو ئے کہا کہ چور دو لا کھ 82ہزار رو پے کی نقدی سو نے کا ایک ہار سیٹ۔چار عدد چو ریاں۔نتھ اور ٹیکا۔دو انگھو ٹیاں لیدز۔ایک انگھو ٹھی مردانہ۔تین جوڑی ٹیپس۔دو جو ڑی کا نٹے۔دو مردانہ گھڑ یاں قیمت 24ہزار۔تین عدد قیمتی مو بائل۔دو انگھو ٹیاں چا ندی کی لیکر فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے جس کی ابتدائی رپورٹ گز شتہ روز ہی تھا نہ خا نپور میں درج کروا دی گئی جس پر اہل خا نہ نے چور کو پکڑنے کے لیے کھو جی کتوں کی مدد حا صل کی کتے گا ؤں کے رہا ئشی جبار۔عبد الستار ولد یوسف کے گھر میں داخل ہو گئے وہاں پر مو جود لو گوں نے کتوں کی نشا ندہی پر دونوں چور بھا ئیوں کو پکڑ لیا اور دو نوں بھا ئیوں کو چور قرار دیتے ہو ئے وہاں پر مو جود لو گوں نے دو نوں بھا ئیوں کا سر گنجاکروا کر اور منہ کا لا کر کے اونت پر بیٹھا کر پو رے گا ؤں کے چکر لگو ائے اور بعدازا دو نوں ملز مان کو تھانہ خا نپو ر پو لسی کے حو الے کر دیا اہلیان علاقہ نے صحا فیوں کو بتا یا کہ دو نو ں ملزمان عا دی چور ہیں اور ان کے خلاف کئی بار تھا نہ خا نپور میں ایف آئی ار کٹ چکی ہیں اس سے قبل بھی یہی چور گا ؤں کے رہا ئشی امانت۔فیاض اور گا ؤں کی جا مع مسجد سے چو ریاں کر چکے ہیں تھا نہ خا نپو ر نے دونوں چور بھا ئیوں کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔
خا نپور : نوا حی گا ؤں کھو ئی میرا ، سراغ رساں کتوں کی مدد سے چور پکڑ لیا گیا, سر گنجا کر کے اونٹ پر بٹھا کر پھرایا گیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:20:00
Rating:
No comments: