ٹیکسلا: ایچ ایم سی برانچ، اے ٹی ایم مشین خراب،اور انتظا میہ کی , خراب کارکردگی، شکایات کا کوئی ازالہ نہیں ،عوام پریشان
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/سردارمنیراختر)نیشنل بینک آف پاکستان ایچ ایم سی برانچ کی ائے ٹی ایم مشین صارفین کے لیے درد سر بن گئی کیش کا مسئلہ تو ہے ہی ساتھ یہ بھی کہ کارڈ انٹر کرنے کے بعد کیش کی کٹوتی بھی ہو جاتی ہے لیکن رقم باہر نہیں نکلتی جس سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں نیشنل بینک میں ہماری تنخواہیں آتی ہیں جن سے ہمارا نظام چلتا ہے مگر ائے ٹی ایم کی خرابی کی وجہ سے متعلقہ بینک اکاونٹ سے کٹوتی بھی ہو جاتی ہے اور ساتھ کیش بھی نہیں نکلتی ہے بعد میں شکایتیں کر کر کہ پندرہ دن بعد جا کہ کیش واپس اکاونٹ میں ڈالی جاتی ہے جس سے وقت بھی ضائع ہوتا ہے اور ساتھ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا نظام بھی نہیں چلتا،باقی کسی بھی بینک کی ائے ٹی ایم سے اگر ایسا مسئلہ ہوتا بھی ہے تو دو سے تین گھنٹے میں ہیسے واپس اکاونٹ میں ڈال دیئے جاتے ہیں مگر یہ پندرہ دن لگا دیتے ہیں جب ہم اس برانچ کے منیجر سے رابطہ کرتے ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ آپ کو معلوم ہے کہ پی ٹی سی ایل کا نیٹ لگا ہے جس سے ایسا ہو رہا ہے یعنی کہ موصوف تمام کا تمام پی ٹی سی ایل پہ لگا رہے ہیں جبکہ باقی بینک بھی پی ٹی سی ایل کے ساتھ ہی منسلک ہیں ان کا نیٹ امریکہ یا جاپان سے نہیں آ رہا صارفین نے بینکنگ محتسب سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے
ٹیکسلا: ایچ ایم سی برانچ، اے ٹی ایم مشین خراب،اور انتظا میہ کی , خراب کارکردگی، شکایات کا کوئی ازالہ نہیں ،عوام پریشان
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:37:00
Rating:
No comments: