Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:نواحی گاؤں گوہدو، شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی70سالہ آدمی نے60سالہ عورت سے نکاح کرلیا،


ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا /سید قمر عباس )نواحی گاؤں گوہدو شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی70سالہ آدمی نے60سالہ عورت سے نکاح کر لیا، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے علاقہ گوہدو میں ایک ستر سالہ آدمی غلام جیلانی نے ساٹھ سالہ خاتون انور جان سے نکاح کرلیا، جس کو علاقہ مکینوں نے خوش آئند قرار دیا ، بتا یا جاتا ہے کہ انور جان اورغلام جیلانی آج سے تقریبا 35 سال پہلےآپس میاں بیوی تھے،اور گریلو مسائل کی بنیاد پر ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، اور بی بی انور جان کی شادی کہیں اور ہو گئی۔اور بد قسمتی سے وہ پھر سے طلاق یافتہ ہوگئیں، غلا م جیلانی جو کہ بڑھاپے کا شکار ہیں اور بیمار ہیں،ان کا کہنا ہے کہ میں نے انور جان سے دوبارہ نکاح اس لئے کیا تا کہ میں اپنے بچوں تک ان کا حق پہنچا سکوں اور یہ میری خدمت کر سکیں، نکاح خواں مولانہ ناصراور ماسٹر افتخار کا کہنا تھا کہ نکاح اچھا عمل ہے، غلام جیلانی نے بچوں حق ادا کر کہ اپنا فرض ادا کردیا 

ٹیکسلا:نواحی گاؤں گوہدو، شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی70سالہ آدمی نے60سالہ عورت سے نکاح کرلیا، Reviewed by SKY IRAQ on 18:16:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.