Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

عراق: بم دھماکوں سے گونج اٹھا جس کے نتیجے درجنوں افراد جاں بحق سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔


بغداد(وائس آف  ٹیکسلا /نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں لگی آ گ کسی صورت بجھتی دکھائی نہیں دے رہی،عید سے چند دن پہلے پیش آنے والے تازہ ترین واقعہ میں عراق بم دھماکوں سے گونج اٹھا جس کے نتیجے درجنوں افراد جاں بحق سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں اتوار کی صبح ہو نے والے کار بم دھماکہ سمیت 2بم دھماکوںمیں 80سے زائد افراد ہلاک جبکہ 160زخمی ہو گئے ہیں۔عراقی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اس میں اضافہ کے خدشہ کا بھی اظہار کیا ہے۔حکام اور میڈیا کے مطابق دھماکے دارالحکومت کے مصروف ترین بازار میں ہوئے ۔پہلا دھماکہ مرکزی ڈسٹرکٹ کرادہ میں ایک ریستوارن اور مصروف بازار میں اس وقت ہوا جب بہت سارے افراد یہاں رمضان کی خریداری کر رہے تھے۔دوسرا دھماکہ کچھ دیر بعد دارالحکومت کے شمال میں واقع شیعہ اکثریتی علاقے میں جس میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔شدت پسند تنظیم داعش نے الکرادہ نامی تجارتی علاقے میں کیے گئے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دونوں دھماکوںمیں مجموعی طور پر 80سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔خیال رہے کہ یہ دھماکے گذشتہ دنوں عراقی افواج کی جانب سے فلوجہ شہر کو دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں سے چھڑوانے کے بعد ہوئے ہیں۔
عراق: بم دھماکوں سے گونج اٹھا جس کے نتیجے درجنوں افراد جاں بحق سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ Reviewed by SKY IRAQ on 18:40:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.