ٹیکسلا: براہمہ انٹر چینج،ایکوا فن پارک میں خطرناک سانپوں کی بہتات، لوگوں میں خوف ہراس
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس ) براہمہ انٹر چینج،ایکوا فن پارک میں خطرناک سانپوں کے بہتات، لوگوں میں خوف ہراس ، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے قریبی اور براہمہ انٹر چینج کے ساتھ واقع ایکوا فن پارک جو کہ ایک مشہور تفریح مقام ہےخطرناک سانپوں کی آمجگاہ بن چکا ہے، پارک کھیتوں کے درمیان واقع ہے جہاں سانپوں کی بہتات ہے اور خطرناک سانپ پارک میں دنداتے پھرتے ہیں ، اس پارک میں فیملز اور بچے بھی آتے ہیں جن کی قیمتی جانوں کو خطرہ ہے، اسی طرح کی ایک فیملی واہ کینٹ سے اس پارک میں گئی اور ان کا سامنا سانپوں سے ہوا ، انہوں نے فورا انتظامیہ کو اس کی خبر کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ روز کا معمول ہےیہ سانپ آپ کو کچھ نہیں کہیں گےاور یہ کہہ ٹال دیا، سیف الرحمان خان نے وائس آف ٹیکسلا سے با ت کرتے ہوئےکہا کہ ہم اپنے بچوں کو وہاں اس لئے لے جاتے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کے وہ جگہ محفؤظ ہےلیکن یہ جگہ تو خطرناک بن چکی ہے اور پارک کی انتظامیہ سو رہی ہے،انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ایسی جگہوں کو محفؤظ بنایا جائے تا کہ لوگ کھل کر انجوا کرسکیں۔اس سلسلے میں وائس آف ٹیکسلا نے ایکوا فن کی انتظامیہ سے موقف لیا تو انہوں نے کہا کہ آج تک سانپوں نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور ہم تک کوئی شکایت نہیں پہنچی،جب پارک بن رہا تھا تب سانپ بہت تھے،اب کم دیکھنے میں آتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کا فورا نوٹس لیں گے اور انتظامی اقدامات بھی اٹھائیں گے،
ٹیکسلا: براہمہ انٹر چینج،ایکوا فن پارک میں خطرناک سانپوں کی بہتات، لوگوں میں خوف ہراس
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:54:00
Rating:
No comments: