ٹیکسلا: ٹریفک کا المناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار ڈمپر کی ذد میں آ کے کچلا گیا،
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس )ٹریفک کا المناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار ڈمپر کی ذد میں آ کے کچلا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈیمپر نے نوجوان کو بری طرح کچل ڈالا، محمد زین ولد محمد نوید جو کہ ڈوک شیخاں سنگ جانی کا رہائشی تھا ، ٹیکسلا کالے والے پل کے نزدیک مو ٹر سائیکل پر سوار ہو کے گھر جا رہا تھاکہ ایک تیز رفتار ڈیمپر کی ذد میں آ کر بری طرح کچلا گیا، جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، محمد ذین کو ہسپتال لے جا یا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ،اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ٹیکسلا: ٹریفک کا المناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار ڈمپر کی ذد میں آ کے کچلا گیا،
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:06:00
Rating:
No comments: