ٹیکسلا: علاقہ احاطہ میں واپڈا کے ستائےلوگ سڑکوں پہ نکل آئے ، حطار روڈ ، ٹائر جلا کر بند کردی
ٹیکسلا(وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس ) علاقہ احاطہ میں واپڈا کے ستائےلوگ سڑکوں پہ نکل آئے ، حطار روڈ ، ٹائر جلا کر بند کردی، تفصیلات کے مطابق ، ٹیکسلا کے نواحی علاقے احاطہ کا ٹرانسفارمر خراب ہو نے کی وجہ سے واپڈا ملازمین اتار کے ٹھیک کرنے کی غرض سے لے گئے تھے لیکن 3 دن گزر جانے کے باوجود ٹرانسفارمر واپس نہ لگایا، علاقہ کی معزز شخصیت جناب طارق محمود نے بتایا کہ 3 دن سے ٹرانسفارمر ا نہیں آیا اس لئے گرمی اور واپڈا کے ستائے لوگ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پہ نکل آئے ہیں مظاہرین نے ٹائر جلا کر حطار روڈ بلاک کردی،جس سے ہیوی ٹریفک بلاک ہوگیا لوگوں نے حکومت اور واپڈا کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی ، مردوں کے ساتھ علاقہ کی عورتوں نے بھی احتجاج میں حصہ لیا، لوگوں کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ملنا لوگوں کا معاشی قتل ہے،پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو چوکی انچارج نے یقین دہانی کروائی کہ شام تک ٹرانسفارمر لگ جائے گا , حاجی دلدار خان اور ساجد زمان خان کی مداخلت پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر کے روڈ کھول دیا
ٹیکسلا: علاقہ احاطہ میں واپڈا کے ستائےلوگ سڑکوں پہ نکل آئے ، حطار روڈ ، ٹائر جلا کر بند کردی
Reviewed by SKY IRAQ
on
17:25:00
Rating:
No comments: