اسلام آباد: صدر پاکستان نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد(وائس آف ٹیکسلا /مانیٹرنگ ڈیسک)صدر پاکستان نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ممنون حسین نے عید پرقیدیوں کی سزائیں کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 66 فیصد سزا پوری کرنے والے 65 سال کے قیدی جبکہ 33 فیصد سزا پوری کرنے والے نابالغ قیدیوں کو عید پر رہا کر دیا جائیگا ۔اسی طرح جن قیدی عورتوں کیساتھ2سال سے کم عمربچے ہیں انکی سزامیں 1سال کی معافی اور عمرقیدکے قیدیوں کی 3ماہ اور دیگر قیدیوں کی سزا میں ڈیرہ ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: صدر پاکستان نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
Reviewed by SKY IRAQ
on
18:47:00
Rating:
No comments: