واہ کینٹ: اسلم مارکیٹ ،بجلی کے شارٹ سرکٹ سےآگ لگ گئی، زعیم ایجوکیشن فاونڈیشن راکھ کا ڈھیر بن گئی تمام ریکارڈ جل گیا
واہ کینٹ(وائس آف ٹیکسلا /سید قمر عباس ) اسلم مارکیٹ ،بجلی کے شارٹ سرکٹ سےآگ لگ گئی، زعیم ایجوکیشن فاونڈیشن راکھ کا ڈھیر بن گئی تمام ریکارڈ جل گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بجلی کے شارٹ سرکٹ سے زعیم ایجوکیشن فاونڈیشن کی بلڈنگ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کی کتابیں ، ڈیگریاںاور قیمتی ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا،یہاں تک کہ ریکارڈ رکھنے والے کمپیوٹر بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے، یاد رہے کہ اس اکیڈمی کے زریعے ہر سال ہزاروں طلبہ طالبات اپنے داخلے بھیجتے ہیں ، آگ لگنے کی وجہ سے نہ صرف مالکان کا نقصان ہوا بلکہ طالبہ کے سرٹیفکیس ، ڈیگریاں بھی جل گئیں ، زعیم ایجوکیشن کے مالک آصف صاحب بھی اپنی فیملی کے ساتھ اسی بلڈنگ میں رہتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے وہ آگ سے محفؤظ رہے، بعد میں فائر بریگڈ کے عملے نے مو قع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، لیکن آگ لگنے سے قیمی ریکارڈ جل کر خاک ہو گیا،
واہ کینٹ: اسلم مارکیٹ ،بجلی کے شارٹ سرکٹ سےآگ لگ گئی، زعیم ایجوکیشن فاونڈیشن راکھ کا ڈھیر بن گئی تمام ریکارڈ جل گیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:33:00
Rating:
No comments: