Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

وادی ستوڑہ: پشاور الیکٹرو سپلائی لمبی تان کے سو گیاوادی ستوڑہ بجلی کے کم ولٹ،عوام پریشان ا لیکٹرونکس



وادی ستوڑہ(وائس آف ٹیکسلا/رپورٹ سردار منیراختر) پشاور الیکٹرو سپلائی لمبی تان کے سو گیاوادی ستوڑہ بجلی کے کم ولٹ،عوام پریشان ا لیکٹرونکس اشیاء کا جلنا روزانہ کا معمول بن گیا۔ارباب اختیار کی بے حسی عرصہ دراز سے علاقہ مکین پریشان۔کوئی بھی فوتگی ہو یا شادی پیسوں کی لالچ کے لیے پیسکو کے ٹاوٹ بجلی بند کروا دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے ستوڑہ اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی کے کم ولٹیج عوام کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں کوئی دن خالی نہیں جاتا جب کم ولٹیج کی وجہ سے کوئی نہ کوئی الیکٹرونکس کی چیز جلی نہ ہو،رات کو بلب کی روشنی اتنی مدہم ہوتی ہے کہ کچھ نظر نہیں آتا،50کے وی کے ٹرانسفارمروں کے ساتھ پورئے پورئے محلے کے کنکشن لگائے گئے ہیں،فصلی بٹرئے الیکشن کا میدان سجتا ہے تو جھوٹے وعدئے کر کہ پانچ سال کے لیے روپوش ہو جاتے ہیں،جنازئے گھروں میں رکھے ہوتے ہیں تو بجلی بند کر دی جاتی ہے تا کہ لائن مین کی جیب گرم ہو تو تب بجلی چھوڑی جائے،لائن کی مرمت کرنے کے لائے کوئی منساط بندوبست نہیں ہے ذرا سا مسئلہ ہوتا ہے تو ایک ایک ہفتہ بجلی بند رہتی ہے،پیسکو افسران کی بے حسی ہے کہ یہ علاقے دوبارہ لالٹینوں کے دور میں واپس چلے گئے ہیں اہلیان علاقہ نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ صوبائی حکومت کو احکامات جاری کیے جائیں کہ پیسکو عوام کے مسائل کو حل کرئے اور بجلی کے کم ولٹیج کا ازالہ کیا جائے جو عرصہ دراز سے عوام کے لیے درد سر بنا ہوا ہے،
وادی ستوڑہ: پشاور الیکٹرو سپلائی لمبی تان کے سو گیاوادی ستوڑہ بجلی کے کم ولٹ،عوام پریشان ا لیکٹرونکس Reviewed by SKY IRAQ on 00:06:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.