Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

واہ کینٹ: ادبی تنظیم فانوس کے زیراہتمام عبدلستاایدھی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی


واہ کینٹ(وائس آف ٹیکسلا/نمائندہ تیمورملک سے) واہ کینٹ میں ادبی تنظیم فانوس کے زیراہتمام عبدلستاایدھی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایدھی صاحب کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی، جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، جن میں واہ ٹیکسلاپریس کلب کے وائس پریذڈنٹ ندیم زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر، خالد نصیر، فانوس تنظیم کے چئیرمین عتیق عالم اوراہل علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مقررین کا کہنا تھا کہ انسانیت کے لئے کی گئی ایدھی کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، ایسے قوم کے معمار بہت کم ہی جنم لیتے ہیں ِ۔ تقریب کے اختتام پر ایدھی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شمعیں روشن کی اور ایدھی صاحب کے لئے ایک دائری میں اپنے خیالات قلم بند کیے۔

واہ کینٹ: ادبی تنظیم فانوس کے زیراہتمام عبدلستاایدھی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی Reviewed by SKY IRAQ on 13:16:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.