واہ کینٹ : بستی چوک میں موجود ویگن اڈہ باہر منتقل کیا جانے کا امکان، عوام پریشان
واہ کینٹ (وائس آف ٹیکسلا/توقیر خان سے ) بستی چوک میں موجود ویگن اڈہ باہر منتقل کیا جانے کا امکان۔ کینٹ بورڈ اپنی ویلفیئر سروس کی آمدنی بڑھانے کےلیے پرائیویٹ ویگن سروس کو ختم کرنے جاری ہے۔ اہل علاقہ میں پریشانی کی صورت حال۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ لاکھوں کی آبادی کا شہر ہے جس میں بہت سے لوگ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سروس کے ذرئعے اپنی آمدورفت کو یقینی بناتے ہیں جس میں بستی پر موجود ویگن اڈا بہت اہم کر دار ادا کر رہا ہے یہ واحد اڈا ہے جس کے ذریعے لوگ 22 ایریا،23 ایریا اور گردونواح کے لوگ با اسانی ایک ہی گاڑی کے ذریعے راولپنڈی اپنے روزگار یا روزمرہ کی ضروریات کے لیے جڑواں شہروں کا رخ کرتے ہیں۔ یہ ویگن اڈا واہ کینٹ کے اندرون سے ہوتا ہوا جڑواں شہروں تک رسائی کا کم خرچے مین آسان ذریعہ بنتا ہے جس کو ختم کر کے متوسط طبقے کے لیے مشکلا ت پیدا کی جاری ہے۔ اگر یہ اڈا ختم کر دیا گیا تو اہل علاقہ بلخصوص بزرگ مردوو خواتین اور بچوں کو پیدل یا خصوصی گاڑی کے ذریعے جی ٹی روڈ تک جانا ہوگا یاد رہے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اپنے روزگار کے لے راولپنڈی اور اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں اور بستی اڈا جو اہل واہ کینٹ اندورن رہائش پذیر ہیں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔وہ اپنے گھر کے قریب سے ہی ویگن پر بیٹھ کر اپنی منزل تک کم خرچے میں پہنچ جاتےہیں ہماری نوجوان بچییوں کو کالج یونیورسٹی یا اپنے نوکریوں پر جانے کے لیے باعزت طریقے سے گھر کے پاس سے بیٹھتی ہیں اور واپسی پر اتر جاتی ہے اگر یہ اڈا باہر چلا گیا تو گھر تک پہنچےیا کالج آفس جانے میں بہت سی دشواریوں کا سامان کر نے پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے کارکن جابر علی بھابھڑا اور صدر حطار ویگن اڈہ ایسو سیشن ٹیکسلا سید امجد حسین شاہ نےبلخصو ص میڈیا سے بات کر تے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹر کو تو اسانی ہے کہ کینٹ بورڈ کی آئے روز کی ویریفکیشن سے بچ جائیں گے لیکن عوام کا کیا ہوگا جو جی ٹی روڈ پر آنے کے لے اضافی کرائے دے کر باہر جی ٹی روڈ پر آئیں گے تب جا کر وہ جڑواں شہروں تک پہنچ سکیں گے۔اس ٹرانسپورٹ سے ہماری بچیاں اور خواتیں اپنے گھروں کے قریب سے باعزت طریقے سے اسٹاپ پر اتر جاتی ہے اگر اڈا باہر منتقل کر دیا گیا تو ان کی پریشانی میں اضافہ ہوگا۔ ہماری چیرمین پی او ایف سے التماس ہے کہ اگر اس جگہ پر ٓاڈہ مناسب نہیں تو ہمیں بیرئیر نمبر 3 پر اڈا بنانے کی اجازت دی جائے تا کہ عوام کی واحد ٹرانسپورٹ جو اندرون واہ کینٹ سے ہوتی ہوئی جڑواں شہروں کو ملاتی ہے نہ ختم ہوسکے سید امجد حیسن شاہ کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ انتظامیہ ذاتی ہٹ دھرمی کا مظاہر کر رہی ہیں اس کا نو ٹس لیں تاکہ عوام کا بنیادی مسئلہ حل ہوسکے۔ اس اڈے پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کم آمدنی والے افراد کے لیے با آسانی اندرون واہ کینٹ میں مختلف جگہوں تک رسائی کا ذریعہ ہے جس کو ختم کرکے عوام کی مشکلا ت میں اضافہ کیا جارہا ہے اہل علاقہ کا چیر مین پی او ایف سے التماس ہے کہ وہ اس اڈے کی منتقلی کے احکاما ت کا نوٹس لیں۔
واہ کینٹ : بستی چوک میں موجود ویگن اڈہ باہر منتقل کیا جانے کا امکان، عوام پریشان
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:36:00
Rating:
No comments: