لاہور:جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدرپیر اعجاز احمد ہاشمی کا سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ فضائی سروس شروع کرنے پر تشویش کا اظہار
لاہور(وائس آف ٹیکسلا/مانیٹرنگ ڈسک )جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدرپیر اعجاز احمد ہاشمی نے سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ فضائی سروس شروع کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز ریاست کو سینے سے لگانے کی بجائے سلمان شاہ مسلم ممالک پر مشتمل بلاک تشکیل دیں۔ سعودی حکومت کے فیصلے سے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔جس تک فلسطین اور کشمیر کے تنازعات حل نہیں ہوتے، اسرائیل اور بھارت کے ساتھ ہر قسمی تعلقات ختم کردیے جائیں۔میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ سعودی حکومت کیا کررہی ہے۔ اسلام کی روشنی مکہ و مدینہ سے پھوٹی اور یہی سرزمین مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ہے۔ یہودی ریاست سے محبت کے اظہارکی وجوہات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ قرآن مجیدمیں واضح کیا گیا ہے کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہوسکتے۔ جبکہ دوسری جگہ ارشاد فرمایا گیا کہ اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور تفرقے میں نہ پڑو ، حکومت سعودیہ قرآنی حکم ماننے کی بجائے ، فلسطینیوں کا خون کرنے والی ناجائز ریاست سے محبت کی پینگیں بڑھانے پر تلی ہوئی ہے اور ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔ جبکہ مسلم بلاک تشکیل دینے کی بجائے، صرف ایک مسلک کے34ممالک پر مشتمل عسکری اتحاد تشکیل دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سعودی حکومت کے فیصلے سے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔ جس تک فلسطین اور کشمیر کے تنازعات حل نہیں ہوتے، اسرائیل اور بھارت کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات ختم کردیے جائیں
لاہور:جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدرپیر اعجاز احمد ہاشمی کا سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ فضائی سروس شروع کرنے پر تشویش کا اظہار
Reviewed by SKY IRAQ
on
01:30:00
Rating:
No comments: