Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

حسن ابدال: چھ سالہ معصوم بچہ محمد بلال کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا


حسن ابدال (وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس) چھ سالہ معصوم بچہ محمد بلال کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ،تیز ہوا، آندھی اور طوفان سےبجلی کے تار چھت پر گر گئے ، بجلی نے ننھے بلال کی جان لے لی، تفصیلات کے مطابق حسن ابدال کے محلہ شہید آبادکے رہائشی ،محمد احسان کا چھ سالہ بیٹا گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کی ننگی تاروں سے ٹکرا گیا۔گزشتہ آنے والی آندھی طوفان کے باعث محمد احسان کے گھر کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تار چھت پر آن گری، جب ننھا بلال چھت پر کھیلنے آیا تو چھت پر گری ننگی تار سے ٹکرا گیا ،جس کی وجہ سے بجلی نے اس ننھے پھول کو جلسا دیا،اور بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،ننھے بلال کی حادثاتی موت نے پورے علاقہ کو غم زدہ کردیا،شام چھ بجے بلال کا نما زجنازہ ادا کیا گیا اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی، لوگوں نے چھوٹے بچے کی نا گہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، 
حسن ابدال: چھ سالہ معصوم بچہ محمد بلال کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا Reviewed by SKY IRAQ on 00:23:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.