Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا :واہ کینٹ، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی غفلت، کھلا مین ہول انسانی جان نگل گیا


ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا) واہ کینٹ، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی غفلت، کھلا مین ہول انسانی جان نگل گیا چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بچے کا کچھ پتہ نہ چل سکا واقعہ کے بعد بھی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، گذشتہ روز لوسر شرفو واہ کینٹ میں بارش میں نہاتے ہوئے آٹھ سالہ ابوھریرہ بیچ گلی میں موجود کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ ہو گیا۔سارا دن کینٹ بورڈ انتظامیہ اوراہلیان محلہ تلاش میں لگے رہے تاہم بچے کے چپل تو مل گئے لیکن اسکا کچھ سراغ نہ مل سکا ریسکیو1122بھی بچے کو تلاش کرنے میں ناکام رہی بعدازاں ایکسیویٹر مشین کے زریعے سیوریج لائن اکھاڑی گئی اہلیان محلہ کا کہنا تھا کہ دن بھرکینٹ بورڈ انتظامیہ اور افسران کی گاڈیاں جائے وقوعہ کے چکر کاٹتی رہیں تاہم ریسکیو آپریشن میں عدم دلچسپی اور تاخیرکے باعث ابو ھریرہ کا سراغ نہ مل سکا بچے کے اہلخانہ اور اہلیان علاقہ کو ازیت کاسامنہ کرنا پڑا محلہ مکینوں کے مطابق بارش میں ساتھ نہاتے ہوئے بچوں نے بتایا کہ ابو ھریرہ بارش میں نہاتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نیچے چلا گیا انتظامیہ کی غفلت اور محلوں میں کھلے مین ہولز میں گر کر انسانی جانوں کے ضیاع پر اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کیا، اور ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Report Dr Sabir ali 
ٹیکسلا :واہ کینٹ، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی غفلت، کھلا مین ہول انسانی جان نگل گیا Reviewed by SKY IRAQ on 00:55:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.