ٹیکسلا: سی پی او رراولپنڈی اسرار عباسی کا دورہ ، سستا رمضان بازار ، سیکورٹی کے حوالے سے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری
ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا/ رپورٹ ڈاکٹر سید صابر علی)سی پی او رراولپنڈی اسرار عباسی کا دورہ ٹیکسلا ،سستے رمضان بازار کا دورہ کیا اور سیکورٹی کے حوالے سے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں ،تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی اچانک ٹیکسلا پہنچ گئے انھوں نے رمضان سستے بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ساجد گوندل بھی انکے ہمراہ تھے، رمضان سستے بازار میں راجہ محمد حفیظ نے انھیں سستے بازار سے متعلق بریفنگ دی اور سستے رمضان بازار میں لگے سٹالوں سے تعلق انھیں آگاہ کیا۔سی پی او نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات جاری کیں کہ سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے خصوصاً نماز تراویح اور شاپنگ سینٹروں پر خصوصی نظر رکھی جائے ،مارکیٹوں بازار اور پبلک مقامات کی خفیہ کیمروں سے نگرانی کی جائے اور سول پارچات و یونیفارم میں ملازمین تعینات کئے جائے
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل نے سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کو سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات بریفنگ دی۔
ٹیکسلا: سی پی او رراولپنڈی اسرار عباسی کا دورہ ، سستا رمضان بازار ، سیکورٹی کے حوالے سے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:53:00
Rating:
No comments: