Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا :حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نے عوام کاجینا محال کردیا


ٹیکسلا( وائس آف ٹیکسلا / سید قمر عباس ) حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نے عوام کاجینا محال کردیا ، تفصیلات کے مطابق اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نے عوام کاجینا محال کردیاجبکہ حکومت نے دعوہ کیا تھا کہ رمضان المبارک کے پاک مہینے میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گئی، تاکہ روزہ دار پرسکون انداز میں عبادات کر سکیں اور اس سلسلے میں حکومت نے تما م انڈسٹری کی بجلی بھی شام کے بعد بند کرنے کا حکم جاری کردیا تاکہ زیادہ سے زیادہ بجلی گھریلو صارفین کو مہیا کی جا سکے،لیکن اس کے باوجود حکومت اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہے ، اور ٹیکسلا و نواحی علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے، اسقدر لوڈشیڈنگ سے عوام بحال ہو گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنی گرمی میں اورروزے کی حالت میں اتنی لوڈشیڈنگ برداشت سے باہر ہے، دوسری طرف تاجر اور دکاندار حضرات بھی اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ سے تنگ ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں ، حکومت کو چائیےکہ کم از کم ماہ رمضان میں تو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کی جان چھڑائی جائے، واپڈاسے گِلاکیا جائے تو ان کا کہنا ہے کہ ٹیکسلا کے زیادہ تر ٹرانسفارمر خراب اور خستہ حال ہو گئے ہیں جو اور لوڈنگ برداشت نہیں کر سکتے، اور واپڈا ٹیکسلا کے پا س سٹور میں اضافی ٹرانسفارمر موجود نہیں ہیں ، حکومت کو چائیے کہ گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی اضافی ٹرانسفامر دے دئیے جائیں ، ٹیکسلا کے عوام کا کہنا کہ اگر لوڈشیڈنگ کا یہی سلسلہ جاری رہا تو گلی گلی میں احتجاج کیا جائے گا،
ٹیکسلا :حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نے عوام کاجینا محال کردیا Reviewed by SKY IRAQ on 20:58:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.