ٹیکسلا: عثمان کھٹٹر،ایک اور گھر کا چراغ بجھ گیا، نوجوان ہرو میں نہاتے ہوئے ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا
ٹیکسلا( وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس ) عثمان کھٹٹر،ایک اور گھر کا چراغ بجھ گیا، نوجوان ہرو میں نہاتے ہوئے ڈوب کرزندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج 15 جون 2016 بروز بد ھ ، نقاش محمود عرف کاشی ولدنوازش علی اورصوفی سجاول کا بھتیجا ،دریا ہرو میں نہانے گیا ، اور نہاتے ہو ئے ڈوب کے مر گیا ، مرحوم محلہ شرقی عثمان کھٹٹرکا رہائشی تھا ، جب لاش گھر پہنچی تو ہر طرف کہرام مچ گیا ، یاد رہے کہ اس ہفتے میں اس سے پہلےلوسر سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی بھی ڈوب کے مر گئے،
ٹیکسلا: عثمان کھٹٹر،ایک اور گھر کا چراغ بجھ گیا، نوجوان ہرو میں نہاتے ہوئے ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:59:00
Rating:
No comments: