فتح جھنگ: واٹر سپلائی بو لیانوال میں ٹرانسفارمرچوری ، عوام چار سال سے پانی سے محروم
فتح جھنگ ( وائس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس ) واٹر سپلائی بو لیانوال میں ٹرانسفارمر اور دیگر مشینری کی چوری کے سبب چار موضوعات بو لیانوال، کوا، پنڈ اور بھدری کے علاوہ مقامی آبادی کے عوام چا ر سالوں سے پانی کی بو ند بو ند کو تر س گئے ایڈ وائیزر محتسب عالیٰ پنجاب اور ڈی سی او اٹک کی چھٹیوں کے باوجود حکومت پنجاب ٹس سے مس نہیں ہو رہی نمبر دار بو لیانوال ملک محمد نواز خان نے صحافیو ں کو بتایا کہ واٹر ورکس سپلائی بو لیانوال سے یہ علاقے استفادہ حاصل کر تے تھے چار سال قبل ٹرانسفارمر اور دیگر مشینری چوری کر لی گئی شکایت پر ایڈوائیزر محتسب عالیٰ پنجاب نے انکوائری کرائی حکومت پنجاب کو فنڈز کی فراہمی کے لئے خطوط لکھے مگر چار سالوں سے حکومت ٹال مٹول کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
فتح جھنگ: واٹر سپلائی بو لیانوال میں ٹرانسفارمرچوری ، عوام چار سال سے پانی سے محروم
Reviewed by SKY IRAQ
on
15:08:00
Rating:
No comments: