واہ کینٹ: مشہور کلاتھ ڈپو پرچوری کی واردات لاکھوں روپے کاکپڑاچوری ہوگیا
واہ کینٹ (وائس آف ٹیکسلا /رپورٹ تیمور ملک) واہ کینٹ سٹیٹ ایریابیرئیرنمبر 2 سے ملحقہ علاقہ نواب آباد میں چوری کی واردات نے تھانہ صد ر واہ پولیس کی کارکردگی پر بہت سے سوالیہ نشان کھڑے کر دے ہیں،تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے علاقہ نواب آبادکے اندر واقع کپڑے کی دکان الکرم کلاتھ سے ڈاکو 5 لاکھ کا مال لے اڑے دکان کے مالک محمد واحدنے میڈیا کو بتایاگزشتہ شب ہی اس نے رمضان کی مناسبت سے10لاکھ کا مال منگوایا تھا دکا ندار کا کہنا تھا خالی زبانی جمع تفریق سے کام نہیں چلے گاپولیس اگر اپنا کام اچھے طریقے سے کرے تو ایسی واردات ہو ہی نہ، تاجر برادری میں بھی شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے،تاجر برادری کا کہنہ تھاکہ یکے کے بعد دیگر وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی صاف ظاہر کر دی ہے۔ پولیس جرائم پیشہ عناصر کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے، انھوں نے سی پی او راولپنڈی اصرارعباصی سے اپیل کی ہے تھانہ واہ صدر کی حدود میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں َِِِ۔
واہ کینٹ: مشہور کلاتھ ڈپو پرچوری کی واردات لاکھوں روپے کاکپڑاچوری ہوگیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
00:32:00
Rating:
No comments: