ٹیکسلا: گا ؤں گوہدو ، یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب نہا یت عقیدت و احترام سے منایاگیا
ٹیکسلا (وا ئس آف ٹیکسلا/سید قمر عباس) گا ؤں گوہدو ، شہادت امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب نہا یت عقیدت و احترام سے منائی گئی ، تابوت و علم کا جلوس برآمد کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق آج23 رمضان، مورخہ 29 جون 2016 گاؤں گوہدو ٹیکسلا میں شہادت امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب نہا یت عقیدت و احترام سے منائی گئی ، اور مجلس ِ امام برپا کی گئی ، تابوت و علم کا جلوس برآمد کیا گیا ، مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علما ء اکرام نے امیر کائنات مولا علی ؑ کے فضائل و مصائب بیان کئے،اور امت مسلمہ کو امن و بھائی چارے کا درس دیا ،مجلس عزا سےمولانا عاشق حسین ناصر آف چکوال ، علامہ قرار کاظمی ، ذاکر سید اصغر عباس نے خطاب کیا جس کے بعد تابوت برآمد کیا گیااورآخر میں افطاری و لنگر کا انتظام کیا گیا ، جس میں علاقہ بھر کے مومنین نے افطاری کی، پروگرام انجمن غلامان فاطمہ ؑ گوہدو کے زیر انتظام
منعقد کیا گیا
ٹیکسلا: گا ؤں گوہدو ، یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ؑ ابن ابی طالب نہا یت عقیدت و احترام سے منایاگیا
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:38:00
Rating:
No comments: